ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.46.0-wmf.22 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Betal-pachcheesi-mazhar-ali-khan-wila-ebooks-3.pdf/20 250 12686 31787 31782 2026-04-02T15:50:17Z BalramBodhi 60 31787 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="1" user="Taranpreet Goswami" /> {{rh|بیتال پچیسی|١٩|}}</noinclude>بات کہتی ہون آپ سنئے کہ مرد ایسے ہوتے ہین ایلا پور نام ایک نگر ہے وہان ایک بڑا مالدار سیٹھ تھا اس کے اولاد نہ ہوتی تھی وہ اسواسطے ہمیشہ تیرتھ برت کرتا اور ہمیشہ پران سنتا برہمنون کو بہت سی خیرات دیا کرتا غرض کتنی مرّت مین بھگوان کی مرضی سے اس سیٹھ کے ایک لڑکا پیدا ہوا ان نے بڑی دھوم سے اس کی شادی کی اور برہمن بھائیوں کو بہت سا دان دیا اور بھوکے پیاسے کنگالون کو بھی بہت کچھ دیا جبکہ وہ پانچ برس کا ہوا تو اسے پڑھنے کو بٹھایا اور وہ یہان سے تو پڑھنے کو جاتا لیکن وہان جا کر لڑکون مین جوا کھیلا کرتا بعد چند روز کے وہ سیٹھ مر گیا اور یہ آزاد ہوا دن کو تو جوا کھیلا کرتا اور رات کو رنڈی بازی اسی طرح سے کئی برس مین اپنا سارا دھن کھو ناچار ہو دیس سے نکل خراب ہوتا ہوا چندرپور نگر مین جا پہونچا وبان ہیم گپت نام ایک ساہوکار تھا اس کے بہت دولت تھی یہ اسکے پاس گیا اور اپنے باپ کا نام و نشان بتایا وہ سنتے ہیں خوش ہوا اس سے اٹھکر ملا اور پوچھا تمھارا آنا کیونکر ہوا تب یہ بولا مین جہاز لے ایک ٹاپو مین سوداگری کو گیا تھا اور وہان جا اس مال کو بیچ اور مال کی بھرتی کر جہاز لے اپنے دیس کو چلا ناگہان ایک ایسا طوفان آیا کہ جہاز تباہ ہو گیا اور مین ایک تختے مین بیٹھ کر بہتا بہتا بہان آ پہونچا اب شرم آتی ہے کہ مال دولت تو سب جاتی ریہی ایسی حالت مین اپنے شہر کے لوگون کو کیا منھ جا کر دکھاؤون غرض جب اس طرح کی باتین اسکے آگے کین تب وہ بھی من مین بچارنے لگا کہ میری فکر بھگوان نے گھر بیٹھے ہی مٹا دی اور ایسا سنجوگ بھگوان ہی کی کرپا سے بن پڑتا ہے اب دیر کرنا مناسِب نہین سب سے بہتر یہ ہے کہ کنیا کے ہاتھ پیلے کر دیجے جو کچھ اسوقت ہو بہتر ہے اور کل کی کسے خبر ِہے ایسا کچھ اپنے جی مین منصوبہ باندھ سیٹھنی کے پاس آ کہنے لگا کہ ایک سیٹھ کا لڑکا آیا ہے جو تم کہو تو رتناوتی کا بیاہ اس سے کردون وہ بھی یہ سن خوش ہو بولی کہ ساہ جی ایسا سنجوگ جب بھگوان بناتا ہے تب بنتا ہے کیونکہ گھر بیٹھے من کی خواہش پوری ہوئی اس سے بہتر یہ ہے کہ دیر مت کرو اور جلد پروہت کو بلوا شُبھ لگن شدهوا شادی کر دو تب اس سیٹھ نے برہمن کو بُلوا شُبھ لگن مہورت ٹھہرائی کنیا دان کر بہت سا جہیز دیا غرض جب بیاہ ہو چکا تو وہین باہم رہنے لگے پھر کتنے ایک دنون کے پیچھے ساہ کی بیٹی سے اُن نے کہا ہمین تمھارے دیس مین آئے ہوئے بہت دن ہو گئے اور اپنے گھر بار کی کچھ خبر نہین اس سے ہمارا چت بہت اداس رہتا ہے مین نے سب احوال اپنا تم سے کہا اب تمھین یہ چاہیے کہ اپنی مان سے اس طرح سمجھا کر کہو کہ وہ راضی ہو ہمین بدا کرین تو ہم اپنے شہر کو جاوین تمھاری مرضی ہو تو تم بھی چلو تب ان نے اپنی مان سے کہا کہ بالم ہمارے دیس کو جانا چاہتے ہین اب تم وہ کرو جسمین ان کے جی کو دُکھ نہ ہووے سیٹھانی نے اپنے خاوند کے پاس جاکر کہا تمھارا داماد گھر جانے کی اجازت مانگتا ہے یہ شنکر ساہ بولا اچھا بدا کر دینگے کیونکہ برانے پوت پر کچھ اپنا زور نہین چلتا جسمین اسکی خوشی ہوگی<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> cuxczfnxdbn5xohszsr7z9zvpv75ksg صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/193 250 12796 31788 31255 2026-04-02T15:57:40Z Keshuseeker 83 31788 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="1" user="Kaur.gurmel" /></noinclude>اُسی کی تلاش میں ادھر آنکلے ۔ دیکھیں ابھی کہاں کہاں ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں . حنومان نے ہمدردانہ انداز سے کہا ' مہاراج گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ آپ اجودھیا کے راجکمار ہیں تو ہم لوگ بھی آپ کے خادم ہیں ۔ میرے ساتھ پہاڑ پر چلئے ۔ وہاں راجہ سگریو رہتے ہیں۔ انہیں بالی نے کسکندھا پوری سے نکال دیا ہے. بڑے ہی نیک اور ملنسار آدمی ہیں. اگر اُن سے آپ کی دوستی ہو گئی تو پھر بڑی آسانی سے آپ کا کام نکل جائیگا. وہ چاروں طرف اپنے آدمی بھیج کر پتہ لگائینگے، اور جونہی پتہ مِلا اپنی زبر دست فوج لے کر مہارانی جی کو چھڑا لائینگے. انہیں آپ اپنا خادم سمجھتے ہے. رام نے لکشمن سے کہ. 'مجھے تو یہ آدمی دل کا صاف اور شریف معلوم ہوتا ہے .<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 11lhp33w22qdeu7ojjk6m5udtaesajn 31789 31788 2026-04-02T15:57:56Z Keshuseeker 83 /* پروف خوانی شدہ */ 31789 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Keshuseeker" /></noinclude>اُسی کی تلاش میں ادھر آنکلے ۔ دیکھیں ابھی کہاں کہاں ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں . حنومان نے ہمدردانہ انداز سے کہا ' مہاراج گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ آپ اجودھیا کے راجکمار ہیں تو ہم لوگ بھی آپ کے خادم ہیں ۔ میرے ساتھ پہاڑ پر چلئے ۔ وہاں راجہ سگریو رہتے ہیں۔ انہیں بالی نے کسکندھا پوری سے نکال دیا ہے. بڑے ہی نیک اور ملنسار آدمی ہیں. اگر اُن سے آپ کی دوستی ہو گئی تو پھر بڑی آسانی سے آپ کا کام نکل جائیگا. وہ چاروں طرف اپنے آدمی بھیج کر پتہ لگائینگے، اور جونہی پتہ مِلا اپنی زبر دست فوج لے کر مہارانی جی کو چھڑا لائینگے. انہیں آپ اپنا خادم سمجھتے ہے. رام نے لکشمن سے کہ. 'مجھے تو یہ آدمی دل کا صاف اور شریف معلوم ہوتا ہے .<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 5mf99gxopp865sf9eeu3c5wz05owo9b