ویکی ماخذ
urwikisource
https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84
MediaWiki 1.46.0-wmf.24
first-letter
میڈیا
خاص
تبادلۂ خیال
صارف
تبادلۂ خیال صارف
ویکی ماخذ
تبادلۂ خیال ویکی ماخذ
فائل
تبادلۂ خیال فائل
میڈیاویکی
تبادلۂ خیال میڈیاویکی
سانچہ
تبادلۂ خیال سانچہ
معاونت
تبادلۂ خیال معاونت
زمرہ
تبادلۂ خیال زمرہ
مصنف
تبادلۂ خیال مصنف
صفحہ
تبادلۂ خیال صفحہ
اشاریہ
تبادلۂ خیال اشاریہ
TimedText
TimedText talk
ماڈیول
تبادلۂ خیال ماڈیول
Event
Event talk
صفحہ:Betal-pachcheesi-mazhar-ali-khan-wila-ebooks-3.pdf/31
250
12697
31923
31894
2026-04-20T11:58:26Z
BalramBodhi
60
31923
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="1" user="Taranpreet Goswami" /></noinclude>'''تصویر راجہ گناگر کا شکار کو جانا اور چرم دیو کا ہرن مار کر راجہ کو کباب کِھلانا'''
اسکے پیچھے سے ایک خوبصورت عورت اس سے پوچھنے لگی اے پرش تو کِس لیے یہان ایا ہے وہ بولا عیش کے لیے آیا ہون اور تیرے روپ کو دیکھ کر فریفتہ ہوا ہون اسنے کہا جو ہم سے کچھ ارادہ رکھتا ہے تو پہلے اس کھنڈ مین جا کر اشنان کر پھر اسکے پیچھے جو تو مجھ سے کہیگا سو مین کرون گی یہ سنتے ہی وہ کپڑے اتار تالاب مین پیٹھ غوطہ مار نکل کر دیکھے تو اپنے گھر مین کھڑا ہے اس اچمبھے کو دیکھ ترسناک ہو ناچار اپنے گھر کو جا اور کپڑے پہن راجہ کے پاس آ سب حال بیان کیا راجہ نے سنتے ہی کہا مجھے بھی یہ عجب تماشا دکھا یہ کہتے ہی سواری منگا دونون سوار ہو کر چلے کتنے دنون کے عرصہ مین تالاب کے کنارے آئے اسی دیبی کے مندر مین جا کر پوجا کی پھر راجہ جب باہر نکلا تو وہی عورت ایک سہیلی کو ساتھ لیے راجہ کے پاس آن کھڑی ہوئی اور راجہ کا روپ دیکھ فریفتہ ہو کر بولی اے راجہ جو مجھے حکم دے سو کرون راجہ نے اسے جواب دیا تو میرا کہا کرے تو میرے نوکر کی استری ہو وہ بولی مین تیرے حُسن کی فریفتہ ہوئی ہون اسکی جورو کس طرح ہون راجہ نے کہا تو تونے مجھ سے کہا جو تو حکم کریگا سو مین کروںگی اور سچے آدمی جس بات کو کہتے ہین اسکا نباہ کرتے ہین قول کو پورا کر میرے نوکر کی جورو ہو یہ سنکے وہ بولی جو آپ نے کہا وہ مجھے منظور ہے تب راجہ نوکر کا گندھرب بواہ کر دونون کو ساتھ لے اپنے راج مین گیا اتنی بات کہہ بیتال بولا راجہ بتاؤ آقا اور نوکر مین کِسکی بھلائی زیادہ رہی راجہ بولا نوکر کی پھر بیتال بولا جس راجہ نے ایسی خوبصورت عورت پاکر نوکر کو دی اس راجہ کی بھلائی کرنے میں زیادہ کیون نہ ہو تب راجہ بکرماجیت نے کہا جنکا دھرم بھلائی کرنا ہے انکے بھلائی کرنے میں زیادتی کیا ہے جو اپنا کام چھوڑ دوسرے کا کرے سو نیکی ہے اسوجہ بے نوکر کی بھلائی زیادہ ہوئی یہ بات سُن بیتال پھر اسی درخت پر جا لٹکا راجہ پھر اسے وہان سے کاندھے پر رکھ لیچلا
'''نوین کہانی'''
بیتال بولا اے راجہ مدن پور نام ایک نگر ہے وہان بیربر نام راجہ اور اسی دیس مین ہرنیہ دت نام ایک<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
mj1x3gs6eqoogwiykrivfu7n9cfa64k