وکیپیڈیا سے
	    
	    	    	    
	    
| اسکو عام الفاظ میں ، شراب کے استعمال سے پیدا ہونے والی جگر کی سوزش کہـ سکتے ہیں ۔ كَبـِد (kabid) کہتے ہیں جگر کو اور اسکی جمع اکباد ہوتی ہے۔ التھاب (altihab) کہا جاتا ہے سوزش یا inflammation کو ، لہذا الکحولی التھاب کبد کا سے مراد --- الکحل کی وجہ سے پیدا ہونے والی سوزش جگر --- کی ہے۔ انگریزی میں اسکو Alcoholic Hepatitis کہا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اسکا ایک متبادل نام ، الکحولی التھاب جگر بھی ہے۔ 
چونکہ جگر کو کبد بھی کہا جاتا ہے اسی لیۓ اس جگری مرض کے اردو میں دو نام ہیں ، دونوں کا مطلب ایک ہی ہے۔ 
الکحولی التھاب کبدالکحولی التھاب جگر 
تذکرہ: یہ لازمی نہیں کہ ہر متاثرہ شخص میں وہ تمام علامات و اشارات پاۓ جائیں جو نیچے درج ہیں 
متلی جیسی حالت یا جی متلانا۔ اسے طب میں غثیان (nausea) کہتے ہیںپیٹ میں درد (اکثر بالائی جانب ، لیکن لازمی نہیں)بخاریرقان (jaundice) یا زبان عام میں ، پـیلیاضخامہ جگر (جگر کا بڑھ جانا) (hepatomegaly)استسقاء (istisqa) یعنی پیٹ میں پانی بھر جانا جسے انگریزی میں ascites کہتے ہیںاعتلال دماغی (etilal-e-dimaghi) یعنی دماغ کی حالت دگرگوں یا متاثر ہوجانا (encephalopathy)کبیرخلوی قلت دم (macrocytic anemia) ایسی خون کی کمی (قلت) کی کیفیت کہ جسمیں خون کے خوردبینی مطالعے پر بڑے خلیات ملتے ہیں اسی لیۓ اسکو کبیرخلوی کہا جاتا ہےکثیرخلوی سفید (leukocytosis) سفید خلیات کی زیادتیقلت صفیحات (thrombocytopenia) خون میں موجود خلیات کے ان ٹکڑوں کی کمی کہ جو خون کو جمانے کا کام کر کے لختہ بناتے ہیں -- لختہ ، زخم کے بعد جـمے ہوۓ خون کو کہتے ہیںنامعمولی فعل جگری اختبارات (liver function tests) ، اختبار کا مطلب پڑتال (ٹیسٹ) کرنا یا جانچنا ہے اور اختبارات اسکی جمع ہے۔ جبکہ فعل کبدی سے مراد ہے جگر کا کام۔ لہذا --- فعل کبدی اختبارات --- سے مراد وہ جانچ پڑتالیں کرنا ہے کہ جس سے جگر کے افعال کے درست یا خراب ہونے کا اندازہ ہوسکے 
تفریقی تشحیص سے سادہ الفاظ میں مراد --- فرق کرنے --- کی ہے ، یعنی ایک جیسی علامات رکھنے والے امراض میں فرق کر کے انکو الگ الگ پہچاننا۔ اور طبی الفاظ میں اسکو یوں کہا جاتا ہے کہ کسی مرض کو اسی جیسی علامات رکھنے والے دوسرے امراض سے علیحدہ شناخت کرنا۔ اسکو انگریزی میں Differential Diagnosis کہتے ہیں۔ تفریقی تشخیص ، درست علاج معالجہ فراہم کرنے میں انتہائی اہم ہے کہ اسکی مدد سے ملتے جلتے امراض کو الگ کرکے خاص طور پر اس مرض کے لیۓ دوا کا فیصلہ کیا جاتا ہے جسکا علاج مقصود ہو۔
الکحولی التھاب کبد جیسی یا اس سے ملتی جلتی علامات رکھنے والے چند دوسرے امراض ذیل میں دیۓ گۓ ہیں اور اسکو ان امراض سے تفریقی تشخیص کیا جانا درست علاج و معالجہ کیلیۓ لازمی ہے۔ 
التھاب مرارہ (cholecystitis) سے تفریق --- مرارہ کو کیسہءصفراء بھی کہتے ہیں کیونکہ اسکی شکل کیسہ یا تھیلے نما ہوتی ہے اور یہ صفراء (bile) جمع کرنے کا کام کرتا ہے۔ مرارہ کی التھاب کی علامات بھی الکحولی التھاب کبد سے ملتی جلتی ہوسکتی ہیںسنگ صفراوی (cholelithiasis) --- اس کیفیت میں مرارہ یا اس سے ملحقہ صفراء کی نالیوں میں پتھری (سنگ) پیدا ہوجاتے ہیںالکحل کے علاوہ دیگر کسی وجہ سے ہونے والا مرض تشمع (tashamma) --- یعنی جگر میں زخم اور انکی وجہ سے سوختگی اور عقدے یا چھوٹی چھوٹی گرہیں بن جانا، اسکو انگریزی میں cirrhosis کہا جاتا ہےغیر الکحولی جگر چرب (fatty liver) --- جربیوں کی چند مخصوص اقسام مثلا، ٹرائی گلیسرائڈ کے جگر میں غیر ضروری طور پر جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والا مرض ہے کہ جسمیں جگر کی رنگت اپنی اصل سے بدل کر پیلاہٹ زدہ ہوجاتی ہے۔وائرسی التھاب کبد --- وائرس (نا کہ الکحل) کی وجہ سے پیدا ہونے والا التھاب کبدادویادتی التھاب کبد --- مختلف ادویات کے غلط استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی التھاب جگر 
شراب سے مکمل پرہیزبیماری کے دوران زندگی میں سہولت پیدا کرنے والے طریقہ کار اختیار کرنا مثلا مکمل آرام اور طبیب کی ہدایات پر عملجگر پر اثرانداز ہونے والی ادویات سے مکمل پرہیزطبیب مرض کی نوعیت کو دیکھ کر احتیاطیں ، مشورے اور ادویات فراہم کرتا ہےادویات میں میتھائل پریڈنیسولون (methylprednisoone) مرض کے شدید ہونے کی صورت میں دی جاسکتی ہے یہ دوا قشری شکر (glucocorticoid) کے گروہ سے تعلق رکھتی ہے
 
 
| اہم تذکرہ: اس مضمون میں مرض سے متعلق معلومات اور ادویات کی وضاحت صرف علمی معلومات مہیا کرنے کی خاطر دی گئی ہیں انکا مقصد علاج میں کسی قسم کی مداخلت یا معاونت کرنا نہیں، یہ کام اس طبیب کا ہے جسکے زیر اثر مریض ہو۔ کسی طبیب کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال شدید نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔ مزید یہ کہ طب ایک تیزرفتاری سے تبدیل ہوتے رہنے والا شعبہ علم ہے اور اس صفحہ کی معلومات مستقبل میں ہونے والی تحقیق کی وجہ سے تبدیل ہوسکتی ہیں۔ |  |